دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، مزید 12 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آ گئی

دینہ: جہلم میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، مزید 12 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آ گئی، ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1227 ، اموات 31 اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 1130 ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق جبکہ مزید 12 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 55 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 9 متوقع مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 48618 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1227 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 21کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1130کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جہلم میں آج مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 31 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 34465 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 733 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہو ئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 22 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 49 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button