جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ASI محمد معروف تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم شکیل احمد ولد عبدالغنی سکنہ مشین محلہ نمبر 3 جہلم سے340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SI مسعود احمد تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم ناصر علی ولد فضل حسین سکنہ محلہ کوٹ سلطان پنڈدادنخان سے250گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سب انسپکٹر عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش خرم شہزاد ولد محمد ثقلین سکنہ پنڈدادنخان سے 60 عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close