دینہ

دینہ میں ریس لگاتے ہوئے چنگ چی رکشے آپس میں جا ٹکرائے، 5 افراد شدید زخمی

دینہ: ریس لگاتے ہوئے چنگ چی رکشے آپس میں جا ٹکرائے ،5افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا ،انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ، انتظامیہ خاموش ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں منچلے رکشہ ڈرائیوروں نے منگلا روڈ کو ریس کا میدان بنا لیا ، ریس لگاتے ہوئے مدوکالس مین چوک کے مقام پر آپس میں جا ٹکرائے جس سے ریس لگانے والے 5رکشہ ڈرائیور محمد ناصر،بلال خان ،اورنگزیب ،محمد نعیم اور محمد جمال شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا۔

رکشہ ڈرائیور آئے روز آپس میں ریس لگاتے ہوئے سواریوں کی جانوں سے کھیلنے لگے مگر اس سلسلہ میں انتظامیہ نے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ شہریوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button