دینہ

دینہ سٹی کو ماڈل بنانا میری اوّلین ترجیح ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم راجہ

دینہ: سٹی کو ماڈل بنانا میری اوّلین ترجیح ہے ، روڈ پر رکشوں کی پارکنگ ا اور سبزی فروٹ کی ریڑھیاں لگنے سے ٹریفک مسائل میںاضافہ ہو اہے، قانون سب کیلئے برابر ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد سلیم راجہ نے’’جہلم اپڈیٹس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگلا روڈ پر رکشوں کی پارکنگ اوراطراف میں سبزی فروٹ کی ریڑھیاں لگنے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو اہے جس کی روک تھام کیلئے چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق سے مل کر رکشا پارکنگ اور سبزی فروٹ کی ریڑھیاں کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں اُنھو ں نے کہا کہ مین بازار کے داخلی راستوں پر بیرئیر لگا دیئے گئے تاکہ گدھا گاڑی اور رکشے مین بازار میں داخل نہ ہو سکیں اور خواتین کو خریداری کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہ آئے،مین بازار اور منگلا روڈ کے دوکانداروں کو صفائی کے حوالہ سے بلدیہ کے ملازمین کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہو گا تا کہ شہری ماحول کو صفائی کے لحاظ سے بہتر رکھا جاسکے گا۔ہاکی گراؤنڈ کے سامنے یو ٹرن پر آئے روز حادثات پیش آنے کے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایکسیئن سے بات چیت کی جائے گی ۔

راجہ محمد سلیم نے مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھا م کیلئے تھانہ دینہ اور تھانہ منگلا کے ایس ایچ او ز کو پابند کیا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرکے پُر امن ماحول بنانے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ علمائے کرام اور سیاسی ،سماجی افراد کا شرعی وظیفہ بنتا ہے کہ نوجوان نسل میں فکری شعور بیدار کرکے اُن کے اخلاق کو بہتر بناکرمعاشرتی برائیوںسے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button