جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، 7 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقSIضیاء محمود تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والے 4 ملزمان مرزا بلال ولد مرزا افضال مہدی، محسن علی ولد جلال الدین، حمزہ فرحت ولد محمد فرحت اور عمر فاروق ولد ظفر اقبال سکنائے خورد کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ASIاظہر اقبال تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم ساجد خان عرف توڑا پٹھان ولد یونس خان سکنہ دینہ سے 240گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIمحمد تنویر تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم ساجدعلی ولد زاہد اختر سکنہ بورڈنگ محلہ ڈومیلی سے 250گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIقمر سلطان تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم قمر عباس ولد محمد شریف سکنہ واڑہ گجراں جہلم سے 310گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close