دینہ

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک عبدالخالق میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

دینہ: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک عبدالخالق میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب ،تقریب میں سالانہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے گئے ،تقریب میں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چک عبدالخالق میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں سالانہ نتائج کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ہیڈ ماسڑمحمد فہیم نے اساتذہ اور طلباء کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے طلبا سالانہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے،

تقسیم انعامات کی تقریب میں اساتذہ سمیت والدین کی کثیر تعدا د نے شرکت کی،سکول کونسل اور اساتذہ نے متفقہ طور ہر ماسٹر خادم حسین کو 2017/18کا بہترین استاد قرار دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button