تھانہ سوہاوہ اور تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ سے قیمتی مویشی چوری

0

سوہاوہ: اورنگزیب سکنہ نکودر تحصیل دینہ نے تھا نہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کروایا کہ میں نے 3بکریاں اور2بکرے باہر چرنے کے کھلی زمین میں چھوڑے ہوئے تھے ساجد نے بتایاکہ آپ کی3بکریاں اور2بکرے 3نامعلوم چور گاڑی میں ڈال کر لے گئے ہیں۔ تھا نہ منگلا کینٹ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

اسی طرح سعید احمد سکنہ شاہ سفیر سوہاوہ نے درخواست دی ہے کہ میں نے 5بکریاں برو ز جمعہ چرنے کے لے چھوڑی ہوئی تھیں ، جو کوئی نامعلوم چور چوری کرلے گیا ہے۔تھا نہ سوہاوہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.