جہلم

زرعی پروگرام کے تحت اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ چوہدری محمد ارشد بھدر

جہلم: حکومت پاکستان کے زرعی پروگرام کے تحت اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ، ٹڈی دل سے بچاؤ کے لئے ضلع میں خصوصی اقدامات کیے گئے،زراعت کو فروغ دینے،کسانوں کی فلاح کے لئے پراجیٹس پر کام کیا جا رہا ۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ زراعت میں صوبہ بھر کے کسانوں،چھوٹے زمینداروں کی خوشحا لی اور زراعت کے شعبہ کی ترقی میں تاریخی سنگ میل ثابت ہوا اور اس کسان دوست اقدام سے حکومت پنجاب نے ملکی معیشت کی بحالی اور مستقل بنیادوں پر تعمیروترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عملی طور پر تمام شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔
کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی آرنے کہا ہے کہ زراعت جیسے اہم شعبہ میں فراخ دلانا مراعات بلاسود قرضوں کی فراہمی اور کھادوں،بیج،زرعی آلات اور دیگر اشیاہ پر خاطر خواہ سبسڈی جیسے دورس اقدامات چھوٹے کسانوں اور زمینداروں کے روشن معاشی مستقبل کی نوید ثابت ہونگے ۔
اس موقع پر ضلع جہلم کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدرنے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کسانوں کی بھرپور رہنمائی کرے اور انکو بلاسود قرضوں کے حصول میں معاونت کرے اور ضلع میں جعلی مہنگی کھادیں اور زرعی ادویات بیچنے والوں کا مکمل خاتمہ کریں تاکہ کاشتکاروں کے مسائل حل ہو سکیں اور انکی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button