ڈھوک میکڑ ، گیگی سیداں تا پھلڑے سیداں سڑک کی تعمیر کا افتتاح 3 فروری کو ہو گا

0

سوہاوہ چکوال روڈ سے منسلک ڈھوک میکڑ ، گیگی سیداں تا پھلڑے سیداں سڑک کی تعمیر کا افتتاح 3فروری کو ہو گا ۔ ایم پی اے و پارلیمانی سیکریٹری راجہ اویس خالد سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ یونین کونسل پھلڑے سیداں میں ایک ماہ کے دوران دوسری سڑک کی تعمیر کا افتتاح 3فروری بروز ہفتہ کو دن دو بجے ڈھوک میکڑ بس سٹاپ پر ہو گا ۔

ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24سوہاوہ و پالیمانی سیکریٹری راجہ اویس خالد سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے نیز چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ میزبانی کے فرائض ادا کریں گے بعد میں توقع ہے کہ اہلیان پڑی درویزہ کا ایک وفد چیئر مین یونین کونسل سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری راجہ اویس خالد سے ملاقات کرے گا ۔

وفد کی قیادت سابق کونسلر پڑی درویزہ ملک محمد یعقوب ، صوبیدار (ر) غلام نصیر ، محمد اکرم ، سابق امیدوار برائے کونسلر مرزا نذید حسین کریں گے جبکہ دیگر سماجی کارکنان ملک محمد شفیق ، ملک محمد سلیم ، خلیق انجم ، محمد شعیب ، راحیل امجد وغیرہ شامل ہو ں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.