جہلم

یونائٹیڈ گروپ جہلم چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں کلین سویپ کرنے کیلئے تیار ہے، سرفراز ملک

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2020-21میں ایک دفعہ پھر یونائٹیڈگروپ کلین سویپ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیو ممبر و چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی و ایم ڈی SLS کالج سرفراز ملک نے الیکشن مہم کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہمارے تمام کے تمام نامزد کرد ہ امیدوار الیکشن میں بآسانی میدان مار لیں گے ۔

انہوں نے کہا ہمارے گروپ کے سرپرست راجہ محمد انور، چیئرمین حاجی محمد ندیم اور سینئر ممبران میاں نعیم بشیر،ڈاکٹر کوثر ناہید انور، حاجی محمد سعید، شمشاد حسین ڈار، عرفان لطیف قریشی، حافظ محمد وسیم اورادارہ ہذا کے صدر چوہدری شکیل احمد کی زیر قیادت ہمارا گروپ کاروباری حضرات کا مکمل طور پر اعتماد حاصل کر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button