دینہ

پولیس چوکی دینہ کی منشیات فروش کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

دینہ: پولیس چوکی دینہ کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی ، 1500گرام چرس برآمد ، ملزم گرفتار 9cکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے چوکی پولیس کو اطلاع مل رہی تھی کہ ڈومیلی محلہ میں ایک شخص منشیات کا دھندہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے محلے کے بچے خراب ہو رہے ہیں ،پولیس چوکی سٹی نے ڈومیلی محلہ میں مخبر تعینات کر دیئے ۔

پولیس چوکی دینہ گشت پر تھی کہ اطلاع ملی ملک دانش علی ولد ملک منیر اس وقت اسٹیشن پھاٹک پر موجود ہے اور اس کے پاس منشیات موجود ہے جو کہ کسی کو فروخت کرنے کے لئے لے جا رہا ہے پولیس چوکی سٹی دینہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم ملک دانش ولد ملک منیر کو قابو کر لیا۔

تلاشی لینے پر بیگ سے 750گرام کے دو لتر برآمد ہوئے جس سے چرس کی ٹو ٹل مقدار 1500گرام بنتی ہے ،پولیس چوکی سٹی دینہ نے9cکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button