جہلماہم خبریں

جہلم میں نوجوان لڑکی مددسے ڈکیتی کرنے والاگروہ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم: جہلم میں نوجوان لڑکی مددسے ڈکیتی کرنے والاگروہ کا انکشاف، پولیس نے ملزمان کو گرفتار، مال مسروقہ برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد وسیم سکنہ سوہاوہ نے تھانہ صدر جہلم کوبتایاکہ وہ موٹرسائیکل منڈی سے واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ عبادت چوک کے قریب پہنچا تو وہاں پر موجود ایک لڑکی نے مجھے روکنے کا اشارہ کیا جو میں اس لڑکی کے پاس رکا تو اچانک 2نامعلوم اشخاص مسلح پسٹل آگئے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلح اشخاص نے آتے ہی مجھے ہینڈ ز اپ کرالیا جس کے بعد لڑکی نے میری جیب سے رقم مبلغ 5,04,000/- روپے نکال لیے۔ ملزمان مجھ سے رقم چھین فرارہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر نے ملازمین کے ہمراہ بندی کرکے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے حسب ضابطہ گرفتار کرکے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمدکیا۔خاتون کا تعلق ضلع چکوال کے ایک گاؤں جبکہ اس کے دو ساتھیوں کا تعلق ضلع راولپنڈی سے معلو م ہواہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button