دینہ شہر میں ٹیکسی ڈرائیور عدم تحفظ کا شکار، اب تک کئی ڈرائیور بکنگ پر گئے اور واپس نہ آئے

0

دینہ: شہر میں ٹیکسی ڈرائیور عدم تحفظ کا شکار ،اب تک کئی ڈرائیور بکنگ پر گئے اور واپس نہ آئے ،کچھ کی لاشیں ہی واپس ملیں دینہ شہر سے گاڑی کو رینٹ پر بُک کیا جاتا ہے اور ڈرائیور کو مار کر یا باند ھ کر کسی جگہ پھینک دیا جاتا ہے اور گاڑی چھین لی جا تی ہے ، ڈرائیور حضرات 2وقت کی روٹی کے پیچھے جان سے جانے لگے،عملی اقدامات کا عوامی مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں رینٹ اے کار کا کاروبار موت کا کاروبار بن گیا رینٹ اے کار کا کاروبار ڈرائیور عدم تحفظ کاشکار ہیں دینہ شہر میں اب تک کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں گاڑی کو دینہ شہر سے بُک کیا جاتا ہے اور بعد میں ویران جگہ پر ڈرائیور کو مار کر یا باندھ کر پھینک دیا جاتا ہے اور گاڑی چھین لی جاتی ہے۔

اب تک دینہ شہر کے کئی ڈرائیور زخمی اور کئی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،حال ہی میں ایسے2واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں اقبال ٹاؤن دینہ کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور راجہ گلستان اور خانہ بوکی کے رہائشی ڈرائیور کو قتل کر کے گاڑی چھین لی گئی تھی اور ملزمان فرار ہو گئے تھے جن کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

عوامی حلقو ں نے ڈی پی او جہلم سے استدعا کی ہے کہ اس سلسلہ میں مسافروں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا جائے اور دیگر عملی اقدامات کیئے جائیں تاکہ اگر کسی ڈرائیور کو شک گزرے تو وہ پولیس سے فوری رابطہ کر سکے تاکہ ایسے واقعات پیش نہ آ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.