پاکستان پیپلز پارٹی سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار کے تایا زاد مرزا بابر حسین انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار کے تایا زاد مرزا بابر حسین انتقال کر گئے۔ برطانیہ سے میت بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد لائی گئی جبکہ تدفین آبائی علاقہ محلہ پڑی سوہاوہ میں کی گئی ۔ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعدا د کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25مرزا عبدالغفار کے تایا زادمرزا بابر حسین برطانیہ کے شہر انگلینڈ میں انتقال کر گئے ۔مرحوم کی میت انگلینڈ سے بذریعہ ہوائی جہاز براستہ اسلام آباد آبائی علاقہ محلہ پڑی سوہاوہ میں لائی گئی ۔

مرحوم کی عمر 65سال سے زائد بتائی گئی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ شامل ہے ۔ مرحوم طویل عرصہ سے برطانیہ میں مقیم تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ محلہ پڑی سوہاوہ کے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ کی امامت جامع رحمانیہ رضویہ سوہاوہ کے معلم ضیاء اللہ نے کی ۔

نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد میں چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق ، وائس چیئر مین واجد اقبال بٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی سوہاوہ سٹی کے صدر شوکت علی ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد بخاری اور پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے کئی کارکنان بھی شامل تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.