جہلم

یوم عاشورہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کا جلوس روٹس، امام بارگاہوں اور مجالس کا دورہ، کنٹرول روم کا معائنہ کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے یوم عاشورہ کے موقع پر جہلم کے مرکزی جلوس روٹس ،امام بارگاہوں اور مجالس کا دورہ کیا،انہوں نے مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا۔

جہلم کی چار تحصیلوں میں6 کنٹرول رومزقائم کیے گئے۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سرکاری ادارے الرٹ ہیں جس میں بلخصوص انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس، محکمہ صحت و تعلیم،میونسپل کمیٹی اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام محکمے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منتظمین مجالس اور جلوسوں کے مقررہ اوقات اور روٹس کی پابندی ہر صورت یقینی بنائیں ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید مصطفی تنویرنے بھی جلسوس و مجلس کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دی انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات سٹاف کو مجالس اور جلوس میں آنیوالوں کی تلاشی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران و جوان شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں۔

جہلم کا مرکزی جلوس محلہ سخی شاہ بھور سے برآمد ہونے کے بعد چوک اہل حدیث سے گزرتا ہوا گنبد والی مسجد کی طرف رواں ہوا اور بلال ٹاؤن کے مقام پر جا کر اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button