جہلم

حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، بابا عرفان الحق نے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ فری ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی این جی او کی جانب سے 3.5 ملین روپے کی لاگت سے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے جس کا بنیادی مقصد میت کو ہسپتال و جنازہ گاہ لے کر جانا ہے ، ایمبولینس سروس تحصیل جہلم کے 25 کلو میٹر تک لواحقین کو سہولت فراہم کرنے میں کار ساز ثابت ہوگی، اس ضمن میں ضرورمند افرادکے لئے بلکل مفت سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ پیٹرول، ڈرائیور سمیت دیگر ماہانہ اخراجات بھی حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی برداشت کرے گی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے ۔

اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122 انجینئر محمد سعید، صدر حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی توصیف بیگ، ڈاکٹر، فرخت ضیاء کمال، ڈاکٹر شاہد تنویر، جمیل بھٹی اور دیگر موجود تھے ۔

اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122 انجینئر محمد سعید نے بتایا ہے کہ ایمبولینس سروس میں بہتری لانے کے لئے مذکورہ عملہ کی ٹریننگ بھی کی جائے گی جبکہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اس ایمبولینس سروس سے بھی عوامی خدمات سرانجام دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ اس ایمبولینس سروس کا ہاٹ لائن نمبر 03171112499 ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button