سالٹ مائن کھیوڑہ ریزاٹ کا چارج حاجی مرزا نوید انجم نے سنبھال لیا

0

کھیوڑہ: سالٹ مائن کھیوڑہ ریزاٹ کا چارج حاجی مرزا نوید انجم نے سنبھال لیا،علاقے بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے مرزا نوید انجم کو چارج لینے پر مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ ریزاٹ کے انچارج ملک عبدالحفیظ ریٹائرڈ ہو گئے اوراس کے بعد ایم ڈی پی ایم ڈی سی ساجد محمود قاضی جی ایم سالٹ سید عرفان شاہ نے پی ایم ڈی سی کھیوڑہ پراجیکٹ سے مختلف آفیسر سے انٹرویو کیا گیا اور ایم ڈی پی ایم ڈی سی ساجد محمود قاضی جی ایم سالٹ سید عرفان شاہ نے حاجی مرزا نوید انجم کی باضابطہ طور پرچارج لینے کے احکامات جاری کیے۔

سالٹ مائن ریزاٹ انچارج حاجی مرزا نویدانجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالٹ مائن کے وزٹ کے لیے آنے والے سیاحوں کومزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرینگے اورریزاٹ ایریے کومزید خوب صورت بنانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر کام کریں گے۔

حاجی مرزا نوید انجم کو چارج لینے پر علاقے بھرسے مبارکباد دینے والی سیاسی وسماجی شخصیات میں ملک ارشد صدر پی ایم ڈی سی ورکر یونین ملک خالد جنرل سیکرٹری پی ایم ڈی سی ورکر یونین ملک گلریز امیدوارصدر پی ایم ڈی سی مائینر یونین مرزا ضمیر امیدوار جنرل سیکرٹری مائینر یونین مرزافاروق امیدوار جنرل سیکرٹری مائینریونین ملک عبدالحفیظ سابق صدر ورکر یونین نے حاجی مرزا نوید انجم کو چارج لینے پر مبارک باد دی۔

ملک ظہیر اعوان ٹوبہ ملک وقار عباس رہنما پی ٹی آئی ملک باصر کھوکھر رہنما پی ٹی آئی ملک آصف کھوکھرمعروف صحافی و سماجی شخصیت ملک شوکت حیات سابق وائس چیئرمین ملک عبیدانوار رہنما پی ٹی آئی چوہدری اختر آرائیں صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان یونس شہبازجنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب نے حاجی مرزا نوید انجم کو چارج لینے پر مبارک باد دی۔

حکیم سیداختر علی شاہ سید اسدعلی بخاری چیئرمین ایکشن کمیٹی تحصیل پریس کلب ملک نئیراعوان پروفیسر نیاز اعوان فاروق سونو اے سی آفس پنڈدادنخان ملک فیصل عباس سابق چیئر مین ٹیچر ملک احسان الحق مہر محمد تنویر ٹرانسپورٹ انچارج پنجاب منرل عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز نے حاجی مرزا نوید انجم کو چارج لینے پر مبارک باد دی۔

ملک رمضان معروف بزنس مین حاجی طاہر ارشاد معروف بزنس مین میاں اطہر عمران معروف بزنس مین فضل خان خٹک معروف بزنس مین و سماجی شخصیت راجہ غلام اصغر سابق صدر مائینریونین ملک علی اصغر سابق کونسلر و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے حاجی مرزا نوید انجم کو چارج لینے پر مبارک باد دی اورامید کی کہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.