پنڈدادنخان میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

0

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کا رہائشی نوجوان مزدور کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کرڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج، لواحقین نے نوجوان کی موت کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے محلہ کریم پورہ کا رہائشی نوجوان شٹرنگ کے کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس موقع پر لواحقین نے نوجوان کی موت کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو قرار دے دیا اور احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نوجوان کی نبض چل رہی تھی لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا جو بعد میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.