جہلم

جہلم میں ہر ماہ 15 بیٹیوں کی رخصتی پر 100 مہمانوں کو ون ڈش کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت (عقد آسان پروگرام( نکاح کو آسان بنانے اور غرباومساکین کی بیٹیوں کی رخصتی کو آسان بنانے کے حوالے سے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غرباومساکین کی بیٹیوں کی رخصتی کو آسان بنانے ضلعی انتظامیہ جہلم اور پرائیویٹ میرج حالز ایسوسی ایشن مل کر ہر ماہ کم از کم 15 بیٹیوں کی رخصتی پر 100 مہمانوں کی ون ڈش کھانے کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شادی ھال میں تواضع کی جائے گی۔

اجلاس کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، سماجی کارکن فرخت ضیا کمال، مختلف میرج حال مالکان اور دیگر موجود تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں مستحق افراد اپنی درخواستیں اسسٹنٹ کمشنر جہلم کو ارسال کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ درخواستوں کی تصدیق کے دوران ایسے افراد کی عزت نفس کا لحاظ رکھا جائے گا اور اس پراسس کے دوران انکو کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔درخواست دھندگان اپنی درخواست اسسٹنٹ کمشنر جہلم کے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button