دینہ

جی ای ایس کالو وال میں مرکز لیول مقابلہ جات میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

دینہ: جی ای ایس کالو وال میں مرکز لیول مقابلہ جات میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ،تقریب میں نیب ،سپورٹس اور آرٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جی ای ایس کالووال تحصیل دینہ میں مرکز لیول مقابلا جات میں نیب ،سپورٹس اور آرٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات تقسیم کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا اور طلباء کو انعامات کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد دی گئیں۔
تقریب کی سربراہی محمد ثاقب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز مدوکالس نے کی جبکہ مہمان خصوصی راو عبدالکریم سابقہ ڈپٹی ڈی او دینہ تھے،تقریب میں محمد تنویر ہیڈ ماسٹر GES دھنیالہ، سید حسنات احمد شاہ ہیڈ ماسٹرGES لدھڑ، مطیع الرحمن ہیڈ ماسٹر GES کالووال اور مرکز مدوکالس کے دیگر ہیڈ صاحبان نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی جناب راو عبدالکریم نے تمام طلباء اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر محمد ثاقب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز مدوکالس اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارک باد پیش کی اور ان کی علمی وادبی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button