جہلم

پنجاب ٹیچرز یونین اور اگیگا کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں پرامن ریلی کا انعقاد

جہلم: پنجاب ٹیچرز یونین اور اگیگا کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پرامن ریلی ضلع کچہری سے پریس کلب تک نکالی گئی اور پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین اور اگیگا کے زیر اہتمام پرامن ریلی ضلع کچہری سے ہوتی ہوئی جہلم پریس کلب پہنچی جہاں پنجاب ٹیچرز یونین اور اگیگا کے قائدین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ اگیگا کے ضلعی صدر راجہ افضل کیانی اور جنرل سیکرٹری راجہ زبیر جنجوعہ نے اپنے مطالبات پیش کیے۔

انہوں نے کہاکہ تمام ایڈہاک الاونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیے جائیں۔ ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس وفاق کی طرز پر رننگ بیسک پے پر دیا جائے۔ریٹائرمنٹ کے لیے 55 سال عمر کی لازمی شرط کا خاتمہ کیا جائے۔تمام کنٹریکٹ ملازمین کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے۔ہاؤس رینٹ الاونس اور میڈیکل الاونس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ پنجاب کے ملازمین کو دوسرے صوبوں کے ملازمین کی طرح ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں اور مکان کی تعمیر کے لیے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں۔

ریلی اور احتجاج میں اساتذہ راہنماؤں اور اگیگا کے راہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button