جہلماہم خبریں

جہلم میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، 4 افراد شدید زخمی ہو گئے

جہلم: روہتاس روڈ جہلم پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، حادثہ سے 4 افراد زخمی، زخمیوں کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روہتاس روڈ پر 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر سے محمد الیاس ولد محمد اشرف بعمر 28 سال ساکن فضل آباد جہلم، بشارت حسین ولد ناظم حسین بعمر 30 سال ساکن گھرمالہ، نزاکت حسین ولد ناظم حسین بعمر 26 سال ساکن گھرمالہ اور لیاقت حسین ولد ناظم حسین بعمر 17 سال ساکن گھرمالہ زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button