پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد

0

جلالپورشریف: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پرپولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے1عدد پسٹل30بور معہ2رونداور40لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے محمد ریاض اے ایس آئی نے مقدمہ نمبر 54/18بجرم 337Hii/285/286ت پ تھانہ جلالپور شریف بوقت گرفتار ی نامزد ملزم محمد اکمل ولد غلام رسول قوم کوٹ ساکن محلہ خرید پور پننوال سے پسٹل 30بور معہ دو روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

حسن رضا اے ایس آئی نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار ملزم صابر حسین ولد اللہ دتہ قوم مسلم شیخ ساکن پننوال سے دو گیلن تعدادی 40/-لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.