جہلم

باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدارن کی مسٹر ایشیا یحیٰی بٹ سے ملاقات

جہلم: باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدارن کی مسٹر ایشیا یحیٰی بٹ سے ملاقات، مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم کے مقابلوں میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں سابق مسٹر ایشیا یحیٰی بٹ سے ملاقات کی اور ان کو جہلم میں منعقد ہونے والے مسٹر جہلم، جونیئر مسٹر جہلم کے مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی ، جہلم سے روانہ ہونے والے وفد میں سابق مسٹر جہلم استاد مانی، ڈسٹرکٹ صدر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن خواجہ عامر منیر، مسٹر پاکستان گرینڈ ماسٹر چوہدری اقبال ، سابق مسٹر کیپیٹل زون استاد چھاراشامل تھے ۔

یحیٰی بٹ کے ہمراہ سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن محمد نعیم، سیکرٹری لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن محمد اشفاق بھی موجود تھے سابق مسٹر ایشیا ء یحیٰی بٹ نے جہلم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button