دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1200 کے قریب پہنچ گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج جہلم میں مزید 12 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 85کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میںکورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 8 متوقع ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 46951 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1188 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 6کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ضلع جہلم میں اب تک کل 1064کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 28 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل رونا وائرس کے مشتبہ 32798 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 694 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 19 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 45 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button