ڈومیلیاہم خبریں

بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ چوہدری ندیم خادم

ڈومیلی: سیاسی دھماکہ، محمدنوشیروان خاندان سمیت چوہدری ثقلین گروپ کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کیےمطابق بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتی ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی۔ گزشتہ رات کو یونین کونسل ججیال کے گاؤں سیال کے رہائشی محمد نوشیران کے ڈیرے پر پرتکلف پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں سالار لشکر پاکستان مسلم لیگ ن جہلم چوہدری ندیم خادم نے شرکت کی۔

سابقہ ناظم یوسی ججیال اورندیم خادم کی موجودگی میں نوشیروان نے اپنے خاندان سمیت باقاعدہ طور پر چوہدری محمدثقلین گروپ کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیت کے بعد چوہدری ندیم خام اور دیگر شخصیات نے نوشیران کو مبارکباد پیش کی۔

اس دعوت کے موقع پر صوبیدار بوٹا آف گجرمیرا، راجہ محسن بڑاگواہ، چوہدری رشید سابقہ جنرل کونسلر دانی دہرہ، سابق ناظم راجہ عبدالستار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چوہدری ندیم خادم نے کہااللہ پاک ہماری ٹیم میں اتفاق اور اتحاد رکھیں۔بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close