دینہاہم خبریں

چھوٹی بہن کو سکول چھوڑنے کیلئے جانے والا 14 سالہ لڑکا گھر نہ پہنچ سکا

دینہ: زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ، دینہ کے نواحی علاقہ سے چھوٹی بہن کو سکول چھوڑنے والا 14سالہ طالبعلم گزشتہ ایک ماہ سے لا پتہ ،والدین نے تھانہ منگلا کینٹ میں رپورٹ درج کرادی تھی لیکن بار بار تھانے کے چکر لگا کر تھک گئے مگر بچے کا کچھ پتا نہ چل سکا ،والدین سخت پریشان ،ماں پر غشی کے دورے ،ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے بچے کی تلاش میں مدد کی اپیل ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے یونین کونسل مدوکالس کے گاؤں ساگری سے ایک نوجوان بچہ جس کی عمر تقریبا 14سال جس کا نام طاہر محمود ولد معشوق احمد ہے اپنی چھوٹی بہن کو صبح وین اسٹاپ پر چھوڑنے گیا اور لاپتہ ہو گیا بچے نے خود بھی سکول یونیفارم پہن رکھی تھی اور وہ گورنمنٹ ہائی سکول ساگری میں ساتویں جماعت کا طالبعلم ہے اور اب تک گھر واپس نہیں لوٹا اس کی گمشدگی کو تقریبا اب تک ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے۔

بچے کے والد نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق ایک غریب اور متوسط طبقہ سے ہے میرے بچے کو گم ہوئے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور ہم ہر جگہ اس کو تلاش کر چکے ہیں لیکن مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا جبکہ ہم نے منگلا پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کروا دی تھی اور اس کے بعد بھی کئی مرتبہ تھانہ گئے لیکن اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ سب گھر والے خصوصا بچے کی والدہ سخت پریشان ہیں اور ان پر غشی کے دورے پڑتے ہیں اور ہر وقت اس کی نگاہ دروازے کی طرف رہتی ہے کہ شاید کوئی مسیحا میرے بچے کو گھر لے آئے۔

بچے کے والد معشوق احمد نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے اپیل کی ہے کہ میرے بچے کی تلاش میں میری مدد کی جائے ،میں سخت ذہنی کوفت کا شکار ہوں سارا سارا دن گھر سے باہر بچے کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہوں اور جب گھر خالی ہاتھ لوٹتا ہوں تو مجھے سے بچے کی ماں کا دکھ برداشت نہیں ہو تا اب میری قوت سکت جواب دے گئی ہے ڈ پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے اپیل کرتا ہوں کہ ذاتی دلچسپی سے میرے بچے کی تلاش میںہماری مدد کی جائے۔ بچے کے والد نے کہا کہ اس سلسلے میں مجھ ا س نمبر 03488834397پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

2 تبصرے

  1. آپ کا اخباربہت اچھا ہے خبریں اچھی ہوتی ہیں اپنے ضلع کی خبریں پڑھ کر کا فی ملکی معلومات حاصل ہوتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button