جہلم

2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی جہلم کی یونین کونسلز کے کمپیوٹر نہ چل سکے

جہلم: 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی جہلم سمیت پنجاب بھر کی یونین کونسلز کے کمپیوٹر نہ چل سکے ، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، فیملی سرٹیفکیٹ، بنوانے کے لئے یونین کونسلز جانے والے سائلین خوار ہونے لگے۔

تفصیلات کے پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں قائم یونین کونسلز کے کمپیوٹرزعرصہ 2 ماہ سے بند پڑے ہیں ، دوردراز سے برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، فیملی سرٹیفکیٹ بنوانے کے لئے آنے والے سائلین خوارہ ہو کر واپس گھروں کو لوٹ جانے پر مجبور ہیں۔

شہر کے رہائشیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اموات سمیت دیگر سرٹیفکیٹس محض اس لئے جاری نہیں کئے جارہے کہ حکومت پنجاب نے ابھی تک آن لائن سروس مہیا نہیں جس کیوجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسلز میں آن لائن سروس بحال کی جائے تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close