دینہ کا نوجوان دبئی میں سڑک عبور کرتے ہوئے تیز ٹرالے کی زد میں آکر جاں بحق

0

دینہ: نواحی علاقہ کا رہائشی 25سالہ نوجوان دبئی میں سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالے کی زد میں آ کر جاں بحق ،جاں بحق ہونیوالا نوجوان 4سال سے ملازمت کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم تھا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ قاضی حسینی کا رہائشی 25سالہ نوجوان ناصر خورشید دبئی میں سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ،جاں بحق ہونیوالا نوجوان عرصہ 4سال سے دبئی میں ملازمت کے سلسلہ میں مقیم تھا۔

نوجوان کی میت آبائی گاؤں قاضی حسینی پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.