دینہ

میاں نواز شریف پر جوتا پھینک کر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی حرکت کی گئی۔ شازیہ عبید

دینہ (محمد وسیم سے) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی مرکزی رہنماء و ضلعی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عبید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر جوتا پھینک کر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی حرکت کی گئی ایسا بالکل نہیں ہو نا چائیے تھا اس حرکت سے دنیا میں پاکستان کا وقار مجروع ہوا ہے ایسے واقعات پر انتظامیہ کو سخت ایکشن لینا چایئے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رو نما نہ ہوں۔ آج ایک شخص پر جوتا پھینکا گیا کل کسی اور پر بھی پھینکا جا سکتا ہے ایسا بلکل نہیں ہونا چائیے۔

شازیہ عبید نے مزید کہا کہ اگر عوام کو حکومت یا کسی سیاسی جماعت کی پالیسی یا کسی کام پر اعتراض ہے تو آپ ووٹ کی طاقت استعمال کریں نہ کے ایسے غیر اخلاقی طریقے استعمال کر کے پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنائیں ایسے واقعات کا رونما ہونا ایک غلط روایت ہے اور اس سے پوری دنیا میں ملک کا امیج متاثر ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی رہنماؤں کو بھی چائیے کہ وہ اپنے کارکنان کو ایسا کرنے سے منع کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button