مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ افرا سیاب کی اہلیہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں

0

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ افرا سیاب کی اہلیہ اور راجہ کامران کی والدہ ماجدہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ بروز بدھ دن 11بجے آبائی گاؤں پنڈوری میں ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما و معروف سیاسی شخصیت راجہ محمد افرا سیا ب کی زوجہ محترمہ اور مسلم لیگ ن بریڈ فورڈ کے رہنما راجہ کامران کی والدہ ماجدہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں، مرحومہ چند روز سے الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ 24 جولائی بروز بدھ دن 11بجے آبائی گاؤں پنڈوری دینہ میں ادا کی جائے گی ،اطلاع ملتے ہی عزیز و اقار ب کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعدا د رہائش گاہ پنڈوری دینہ پہنچ گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.