دینہ

اقوام و افراد کی ترقی کا انحصار علم و تعلیم پر ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر عاطف چوہدری

دینہ: اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام و افراد کی ترقی کا انحصار علم و تعلیم پر ہے، اس لیئے معاشرہ اپنے نظام تعلیم کی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشش کرتا ہے، گورنمنٹ سکول میں عوام کی مدد سے بنائے جانے والے بلاک ایک خوش آئند اقدام ہے، سکول کے در پیش مسائل بہت جلد حل کیئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری نے دینہ کے نواحی علاقہ چک الماس میں گورنمنٹ مادل پرائمری سکول میں عوام کی مدد سے بنائے گئے نئے بلاکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں سی ای او محمد معروف ،ڈی ای او غزالہ انور، محترمہ ثمرہ ،اے ای او مرکز گڑھ محل سارہ نوشین ،افتخار حسین ملک پرنسپل راحیل ہائی سکول ،سلطان محمود چوہدری،چوہدری احسن جاوید سابق کونسلر،ندیم افضل،عرفان مسعود،چوہدری حبیب الرحمن ،ماسٹر جاوید اختر ،ماسٹر طیب مشتاق اور طاہر مشتاق نے بھی شرکت کی ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رِبن کاٹ کر بلاکز کا افتتاح کیا۔
سی ای او محمد معروف نے اپنے خطاب کے دوران اے سی دینہ کوسکول کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا اور فوری طور پر ڈی ای او کو ہدایت جاری کی کہ سکول کے لئے ایک ملازم تعینات کیا جائے اور فرنیچر کے مسئلے کو بھی حل کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button