ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ فروری میں مثالی کارکردگی، 555 افراد کو ریسکیو کیا

جہلم: فروری 2018ریسکیو1122 جہلم کی کارکردگی مثالی رہی۔ ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 555لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد454 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔جبکہ 67 لوگوںکو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کومجموعی طور پر 22973فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 543ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ ان میں 128روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 353میڈیکل ایمرجنسی،05فائر ایمرجنسی،11کرائم کیس،01 ڈوبنے کا واقعہ، اور 45متفرق ایمرجنسیز تھیں۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 197مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا،لاہور اور گجرات کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 98، آر ایچ سی دینہ سے 27، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے 53اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ سے 19مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔