ڈومیلی کے نواحی علاقے بڑا گواہ کی 50 سالہ خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق

0

ڈومیلی کے نواحی علاقے بڑا گواہ کی پچاس سالہ خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں پوسٹمارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی علاقے بڑا گواہ میں پچاس سالہ خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

مسرت بی بی زوجہ عبدالرحیم گھر میں واشنگ مشین لگا کر کپڑے دھونے لگی تو کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئی جسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی لے جایا گیا مگر وہ جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس تھانہ ڈومیلی نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچایا جہاں اس کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.