جہلم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار جاری، مسافر سراپا احتجاج

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار جاری ، مسافر آرٹی اے سیکرٹری ، ٹریفک پولیس کی نااہلی پر سراپا احتجاج، شہریوں کا کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان سے منڈی بہاؤ الدین اور دیگر روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے عملے و مالکان نے اپنے ہاتھوں سے کرائے نامے تیار کرکے شہریوں سے اضافی کرایہ وصول کرنا شروع کررکھاہے ، اگر کوئی شہری آرٹی اے سیکرٹری سے منظور شدہ کرایہ نامہ طلب کرے تو اسے جنگل اور پہاڑی راستوں میں اتار دیا جاتا ہے ، جبکہ 14 سیٹر پاس گاڑیوں میں 20/25 مسافروں کو بھیڑ ، بکریوں کی طرح ٹھونس کر انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے۔

مسافروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آرٹی اے سیکرٹری جہلم ، ٹریفک پولیس جہلم ٹرانسپورٹروں کو چیک کرنے کی زحمت نہیں کرتے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے جنگل کا قانون نافذ کررکھا ہے ، اگر حکومت پٹرول کے نرخوں میں کمی کرتے ہے توٹرانسپورٹر کرایوں میں کمی کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں ، اگر حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرے تو اگلے ہی روذ ٹرانسپورٹر خود ساختہ کرائے نامے تیار کرکے مسافروں میں تقسیم کرنا شروع کر دیتے ہیں ، اور اضافی کرایہ مسافروں سے وصول کرنا ٹرانسپورٹر اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں ۔

مسافروں نے کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ کرائے نامے تیار کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف جعل سازی کے مقدمات درج کروائے ہیں اور مسافروں کو اوورلوڈنگ کرنے والے عملے و مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button