پنڈدادنخاناہم خبریں

حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کی جان مال کا تحفظ ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

پنڈدادنخان: حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کی جان مال کا تحفظ ہے، پننوال جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ، پولیس ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔
ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے پننوال میں منہاج کریانہ سٹور پر دھاوا اور چار افراد کو زخمی کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فرخ الطاف نے معروف سماجی رہنما ذوالفقار چشتی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں گے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں گے، قانونی بالادستی قائم کریں گے۔

چوہدری فرخ الطاف کی طرف سے ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے ذوالفقار چشتی سے اظہار یکجہتی کیلئے پننوال میں ان سے ملاقات کی اور چویدری فرخ الطاف کا پیغام پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button