جہلم

جہلم میں محکمہ ایکسائز کمپیوٹرائزڈ نمبرپلیٹس مہیا کرنے میں ناکام ہو گیا

جہلم: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول گزشتہ 2 سال سے ضلع جہلم کی ہزاروں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو کمپیوٹرائزڈ نمبرپلیٹس مہیا کرنے میں ناکام ہو گیا ، گاڑی مالکان اور موٹر سائیکل مالکان شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا آغاذ آئندہ ماہ فروری میں کر دیا جائے گا جن مالکان نے 2 سال قبل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کروائی تھی انہیں بھی تاحال نمبر پلیٹس نہیں مل سکیں ، نمبر پلیٹس کا اجراء فروری میں کیا جائیگا۔

کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عملہ مالکان سے 1200 روپے فی کس وصول کر رہا ہے ، لیکن شہریوں کو نمبر پلیٹس فراہم کرنے کی بجائے لالی پاپ دیکر ٹرخادیا جاتا ہے ۔ ضلع بھر میں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کے رجسٹریشن سمارٹ کارڈز مجموعی طور پر ہزاروں کی تعداد میں التواء کا شکار ہیں ۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے ماہ فروری میں نمبر پلٹیس اور سمارٹ کا اجراء شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button