جہلم کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ٹیلنٹ تلاش کرنے کی ضرورت ہے، سیف انور جپہ

0

جہلم: پاکستان میں بلخصوص جہلم کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور سنوارنے کی ضرورت ہے ۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے ٹیلنٹ کو سنوارنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینگے ، سپورٹس کمپلیکس جہلم شہریوں کے لئے اوپن ہے شہری اپنے بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں راغب کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس جمنازیم جہلم میں منعقدہ فرسٹ ڈپٹی کمشنرانٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چمپین شپ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کراٹے چمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن راولپنڈی سے 150 کھلاڑیوں نے 9 مختلف کیٹگریز کے مقبلوں میں حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر جہلم شمس توحید، سماجی کارکن فرحت ضیا کمال، پریذیڈنٹ پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر، راولپنڈی ڈویژنل کراٹے کوچ تنویر احمد اور دیگر موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.