پنڈدادنخان

تھانہ جلالپورشریف سے 2 پولیس اہلکار مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپورشریف سے 2 پولیس اہلکار مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ،الوداعی تقریب میں ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے شرکت کی ، ریٹائرڈ ملازمین کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ جلالپور شریف میں بطور ہیڈ کانسٹیبل فرائض سر انجام دینے والے ر اجہ محمد ارسل،ایل ایچ سی ملک اخلاص احمدجو مدت ملازمت مکمل ہونے پر 31جنوری کو محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔

ریٹارئرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں تھانہ جلالپورشریف میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سمیت ڈی ایس پی پنڈدادنخان ،ایس ایچ او پنڈدادنخان،ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف نے شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے ریٹارئرڈ ہونے والے ملازمین کو محکمہ پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈز ، پھولوں کے گلدستے جبکہ ساتھی ملازمین نے مٹھائی اور دیگر تحائف پیش کئے ۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ ریٹارئرڈ ہونے والے پولیس افسران و ملازمین ہمارے محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں ، انہوں نے دونوں ملازمین کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین نے پورے کیریر کے دوران اپنے فرائض منصبی نہایت ذمہ داری اور ایمانداری سے سرانجام دئیے ان کی خدمات آنے والے ملازمین کیلئے مشعل راہ ہیں۔

ریٹارئرڈ ہونے والے دونوں پولیس ملازمین نے بھرپور عزت افزائی اور محبت سے رخصت کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر پنڈدادنخان ، تھانہ جلالپور شریف کے ایس ایچ اوز اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا اور دوران سروس ان کے ساتھ بھرپور تعاون کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button