اے این ایف نے سوہاوہ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 75 کلو گرام چرس برآمد

0

سوہاوہ: اے این ایف نے ترکی ٹول پلازہ پر انسداد منشیات کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 75 کلو گرام چرس برآمد، 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کی ترکی ٹول پلازہ پر انسداد منشیات کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ترکی ٹول پلازہ پر کیری ڈبہ سے 75 کلو گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان رضوان اور بابر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی، ملزمان گیس سلنڈر میں چرس چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.