جہلم

جہلم میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے قریب نامعلوم افرادنے 27 سالہ نوجوان کو گولی مار دی

جہلم میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے قریب نامعلوم افرادنے 27 سالہ نوجوان کو گولی مار دی، زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالا دیو کے رہائشی جہانزیب کو ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

27 سالہ جہانزیب آج صبح 8 بجے کے قریب کالا دیو سے شہر جا رہا تھا جب وہ ڈی سی ہاؤس کے قریب پہنچا تو وہاں پہ موجود نامعلوم فرد نے فائر کرکے زخمی کر دیا، تھانہ سول لائن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے زخمی جہانزیب کو ڈی ایچ کیو جہلم منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button