صحافی ذیشان بٹ کے بہیمانہ قتل کیخلاف تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کا احتجاج، شدید نعرے بازی

0

پنڈدادنخان: صحافی ذیشان بٹ کا بہیمانہ قتل، تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافی سراپا احتجاج بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ نوائے وقت لاہور سمبڑیال کے صحافی ذیشان اشرف بٹ کے ظالمانہ اور بیمانہ قتل کے خلاف تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں نے احتجاجی ریلی چوک محمدیہ سے راجہ ہوٹل چوک نکالی جس میں شرکاء گہرے رنج و غم اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور پولیس کو قتل کا قصور وار ٹھہرایا ۔

صدر پریس کلب اختر ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو اس کو فی الفور گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور پنڈدادنخان کے معروف صحافی راجہ اعجاز ججی کے قاتلوں کو بھی فی ا لفور گرفتار کیا جائے ۔اور صحافیوں کو تحفظ دیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.