دینہ

سرکاری ملازمین نے پی ٹی آئی کی جیت کو خوش آئند اور زمینی حقائق کے مطابق قرار دے دیا

دینہ: سرکاری ملازمین نے پی ٹی آئی کی جیت کو خوش آئند اور مستقبل کے اہداف کو زمینی حقائق کے مطابق قرار دیتے ہوئے سابق حکمران جماعت کی ہار کی وجوہات بھی بیان کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مختلف سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران واہلکاروں کی ایک بڑی تعداد سمیت بیشتر افسران نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران نام ظاہر نہ کرنے کی شرط عائد کرتے ہوئے قرار دیا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کی جیت خوش آئند ہے۔ ملک میں عرصہ درازسے حقیقی تبدیلی کی اشد ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ عمران نے جو کہا ہے انتخابات کے دوران جو وعدے کئے ہیں، اور آتے ہی قوم سے خطاب کے دوران جو پلان دیا ہے وہ اس پر بخوبی عمل درآمد کریں گے۔

سرکاری اداروں کے ملازمین کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لے آئیں اور وطن عزیز کے قرضے اتار دیں تو پاکستانی عوام عمران کا یہ قرض ہی نہیں اتار سکے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button