اشیائے صرف کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا سبزی منڈی کا دورہ

0

جہلم: بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا صبح سویرے منڈی کا دورہ ۔جہاں انہوں نے سبزیوں، پھلوں اور خصوصاً ٹماٹروں کی بولی کاجائزہ لیا۔

حکومت کی ہدایت پر سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے نیلامی کے نظام کی مانیٹرنگ کی اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر خود نگرانی کریں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اشیا خوردنی کی قیمتوں کو برقرار بنانے کے لئے بولی کا عمل شفاف بنایا گیا ہے سبزی و فروٹ منڈی میں بغیر بولی کے اشیا کی فرخت نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ منڈی و دیگر شہروں و دیہاتی علاقوں میں اشیاء خرد و نوش کی قیمتوں کو معیار کے مطابق نرخ نامے آوازاں کیے جا رہا ہیں اور جو بھی سبزی پھل و کریانہ اور سپر اسٹور مالکان ریٹ لسٹ کو ظاہر نہیں کرتے انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.