جہلم

جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس قمار بازوں کے خلاف سرگرم عمل ، جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد عمران SHOتھانہ سٹی کی سربراہی میں سب انسپکٹر ساجد محمود تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے احمد لیب کی عقب میں تعمیر فلیٹ پر کامیاب ریڈکر کے آسٹریلیا لیگ کے میچ فکسنگ پر جواء کھیلنے والے 4قمار بازوں راشد محمو د ولد راجہ عبدا لعزیز، محمد جہانگیر ولد سخی محمد، اعجاز احمد ولد عبدالوحید سکنائے مشین محلہ نمبر 3جہلم اور فرخ محمود ولد محمد گلزار ساکن ڈھوک عبداللہ جہلم کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 11750روپے ، 10عدد موبائل فونز مالیتی 80ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button