سینئر سول جج میانوالی راجہ مسعود اختر کے والد محترم حاجی بشیر انتقال کر گئے

0

دینہ: سینئر سول جج میانوالی راجہ مسعود اختر کے والد محترم حاجی بشیر انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں امرال میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں بڑی تعدادمیں جج صاحبان سمیت راجہ محمد افضل خان سابق سنیٹر ،سابق ایم پی اے چوہدری لال اور دیگر کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج میانوالی راجہ مسعود اختر کے والد محترم حاجی بشیر آبائی گاؤں امرال تحصیل سوہاوہ میں انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں امرال میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں ججز صاحبان،سابق سینیٹر و ایم این اے راجہ محمد افضل خان ،سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ،ایس ایچ او سوہاوہ ،ضلع صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری جاوید بوٹا اور دیگر سیاسی ،سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں سینئر سول جج جہلم و دیگر جج صاحبان نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سول جج راجہ مسعود اختر سے ان کی والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.