جہلم

والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے صرف سرکاری سکولوں کا انتخاب کریں۔ کوثر سلیم

جہلم: والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے صرف سرکاری سکولوں کا انتخاب کریں، مفت کتابیں ،برائے نام فیس صرف 20 روپے ماہانہ،اعلی تعلیم یافتہ سٹاف،جدید ترین سائنس لیب ،1 درجن سے زائد جدید کمپیوٹر رائزڈ لیبز،تمام طلباء کے لیے فرنیچر کا مناسب انتظام،کھلے اور ہوادار کلاس رومز،ماہر مضامین اساتذہ کی سرپرستی،اسمبلیوں میں تلاوت کلام پاک، قومی ترانہ کے لیے وسیع و عریض گراؤنڈ، ساونڈ سسٹم،کھیل کے میدان ،چھوٹے بچوں کے لیے ECE (ابتدائی بچپن کی تعلیم) نرسری کے کلاس رومز بمعہ کھلونے اور دلچسپی کا سامان،الیکٹرانک سکرین پر بچوں کے لیے تفریحی پروگرامز،نرسری کے طلباء کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی انتظام،پرائمری طلباء کے لیے جھولے وغیرہ شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذنامہ محترمہ کوثر سلیم نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب والدین کو نجی تعلیمی اداروں سے رجوع کرنے کی بجائے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے سرکاری تعلیمی اداروں سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ ان کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button