جہلم

سنگھوئی پارک کی تعمیر سے اہل علاقہ کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے سنگھوئی پارک سائٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا، موقع پر پانڈ کو ختم کروانے ، مٹی ڈالنے کی ہدایات دیں، نالے کی تعمیر کا جائزہ لیا، ٹھیکیدار کو معیاری کام کرنے کی ہدایات دیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ سنگھوئی پارک کی تعمیر سے اہل علاقہ کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی، نوجوانوں کے لئے سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر، پودے لگانے اور سول ورک کا کام مکمل کیا جائے گا، طویل مدتی بنیادوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ سول ورکس کے کام کا ذمہ تحصیل کونسل کو سونپا گیا ہے جبکہ پودے لگانے اور خوبصورتی کے کام محکمہ جنگلات کرے گا اور فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کے لئے محکمہ سپورٹس جہلم کام کرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button