پنڈدادنخاناہم خبریں

پارٹیاں بدلنے والے لوٹوں کی جگہ ٹائلٹ ہوتی ہے ملک کے ایوانوں میں نہیں۔ مطلوب مہدی

دھریالہ جالپ: مسلم لیگ( ن) کے قائدمیاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے۔جتنی ترقی مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہوئی اْس کی مثال پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔پارٹیاں بدلنے والے لوٹوں کی جگہ ٹائلٹ ہوتی ہے ملک کے ایوانوں میں نہیں۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ NA-67جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے اْمیدوار نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی نے دھریالہ جالپ میں مسلم لیگ( ن) کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں یونین کونسل دھریالہ جالپ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات علاقہ بھر کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، مذہبی و سیاسی شخصیات چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان اور علاقہ بھر کی برادریوں کے نمائندوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ نواب زادہ اقبال مہدی( مرحوم)نے اس حلقہ سے پانچ دفعہ ایم این اے منتخب ہو کر عوام کی بلاتفریق کسی گروپ یا پارٹی کے خدمت کی ۔اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو انشاء اللہ علاقہ بھر کے ترقیاتی کام جن میں دھریالہ جالپ سے جلالپور شریف تک سوئی گیس کی فراہمی،علاقہ جالپ کے لئے ہیلتھ سنٹر اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے قیام،اور اس کے علاوہ عوامی مسائل کے حل کی پوری کوشش کروں گا۔

نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی نے کہا کہ ضلع جہلم( ن) لیگ کا قلعہ ہے اور حلقہ کی تمام سیٹوں پر مسلم لیگ( ن) کے اْمیدوارہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

حلقہ PP-27کے اْمیدوارچوہدری حاجی ناصر ، چوہدری محکم دین ،چوہدری جاوید اقبال آف کھوتھیاں اور چیئرمین یونین کونسل دھریالہ جالپ چوہدری مظفر اقبال نے بھی مسلم لیگ (ن) کے اْمیدوار وں کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم مسلم لیگ (ن) کے اْمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

اس سے پہلے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی اور چوہدری حاجی ناصر نے پنڈدادنخان ،کھیوڑہ، ٹوبہ،سروبہ،کندوال اور ہرن پور میں بھی مسلم لیگ( ن) کی کارنر میٹنگزکی جہاں مسلم لیگ( ن) کے عہدیداروں، ورکروں سے خطاب کیا اور الیکشن کمپین کیلئے ہر گاوں میں بنائی گئی کمیٹیوں کے کام پر تسلی کا اطمینان کرتے ہوئے ان کی گھر گھر جا کر الیکشن مہم چلانے کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button