کھیوڑہاہم خبریں

حکومت نے عوام کاجینا مشکل کردیا، ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں، حمزہ شہباز شریف

کھیوڑہ (مدثر ملک+مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کاجینامشکل کردیا ہے، ملک چلاناعمران خان کے بس کی بات نہیں ہے، تحصیل پنڈ دادن خان کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے، ہمارا الیکشن چوری کیا گیا ہے ورنہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا تھا، جنرل الیکشن میں عوام نے ترقی و خوشحالی کو ووٹ دیا تھا جس پرشب خون مارا گیا، نواز شریف کو سازش کے تحت سیاست سے باہر کیا گیا، اب ضمنی الیکشن میں بھی اپنی ہار دیکھ کر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے حلقہ پی پی 27 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں کھیوڑہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان ووٹ پر ڈاکا ڈال کروزیر اعظم بن گئے ہیں، نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا اورملک میں بجلی کے منصوبے شروع کیے تھے، مسلم لیگ (ن) کے دورمیں موٹرویزکاجال بچھاگیا۔ نواز شریف کے دورہ اقتدار میں پاکستان نے بھرپور ترقی کی۔ عمران نیازی کرسی کا وزیر اعظم بن گیا ہے مگر اللہ کے فضل وکرم سے پاکستانی عوام کے دلوں کا وزیر اعظم میاں نواز شریف ہے۔ بجلی گیس مہنگی ہوئی گئی چند دنوں میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 میں قوم سے کیے وعدے پورے کیے، ملکی ترقی کیلئے نوازشریف نے قوم سے چندہ نہیں مانگا تھا،عمران خان کی وجہ سے معاشی بحران پیداہوا ہے،عمران خان یوٹرن لینے کے ماہرہیں، حکومت نے کہابجلی،گیس مہنگی نہیں ہوگی اگلے روزمہنگی ہوگئی،عمران خان نے کہاتھاآئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا،حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کاجینامشکل کردیا ہے، ملک چلاناعمران خان کے بس کی بات نہیں ہے۔ دنیا بھر میں نیازی خان یوٹرن کے نام سے پہنچانا جاتا ہے، آئندہ نیازی خان کو یو ٹرن خان کے نام سے پکارا جائے گا، یوٹرن خان نے کل تک چوہدری برادارن کو کرپٹ کہا اور آج ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابھی 50 دن ہوئے ہیں ایک شخص کہتا تھا کہ اگر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا تو خود کشی کر لوں گا ، خود کشی کی بات کرنے والا اب کہتا ہے قرضہ لے لیا تو کونسی قیامت آگئی ہے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے وقت میں بھی پیسہ نہیں تھا لیکن بجلی کے منصوبے پھر بھی لگائے اور ملک و قوم کو اندھیروں سے نکالا، دیامیر بھاشا ڈیم کی زمین نواز شریف نے خریدی ہوئی ہے، نواز شریف غریبوں کا دکھ و درد دل میں رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کو گرفتار کیا گیا اور ضمنی انتخابات سے قبل شہباز شریف گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، میں نے اور میرے والد نے جھوٹے مقدمات کی پیشیاں بھگتی ہیں ، عمران نیازی نے مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی سیاست شروع کی ہوئی ہے، عمران نیازی نے ایک قاتل کو وزیر اعلی پنجاب لگا دیا ہے،عثمان بزدار کبھی بھی شہباز شریف نہیں بن سکتا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا ہے اس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن جیتے گی، حاجی ناصر محمود للِہ نے جنرل الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کیا، حلقہ کی عوام اس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کرنے کے اپنے گھروں سے نکلے کی ۔ حلقہ پی پی 27 کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 14اکتوبر کو شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں۔

کھیوڑہ میں حلقہ پی پی 27 میں ضمنی الیکشن کے امیدوار ایم پی اے حاجی ناصر للِہ کی کمپین کے سلسلہ میں منعقد جلسہ میں ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے، راجہ مطلوب مہدی، حاجی ناصر للِہ امیدوار ایم پی اے، چوہدری نذر حسین گوندل سابق ایم پی اے نے بھی خطاب کیا۔

جلسہ میں مختلف حلقوں کے ایم این ایز و ایم پی ایز میں سے ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی ایم پی اے چوہدری لال حسین ایم پی اے بلال اکبر ایم پی اے نارووال حاجی وقار چیمہ ایم پی اے گوجرنوالہ ذیشان ایم پی اے لاہور چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی راجہ مطلوب مہدی سابق ایم این اے چوہدری نذر حسین گوندل سابق ایم پی اے نگہت میر سابق ایم این اے، طالب مہدی اور ان کے علاوہ ضلع بھر سے مسلم لیگی چیئرمین ن لیگی عہدیدران کے علاوہ ضلع جہلم کے علاوہ چکوال منڈی بہاولدین بھیرہ میانی سے بھی کثیر تعداد میں ن لیگی ورکروں نے بھرپور شرکت کی جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button